ایک دن ایک شیر اس جنگل میں آنکلا۔ سر سبز وشاداب جنگل شیر کو بہت اچھا لگا ۔شیر ابھی اس جنگل میں رہنے کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا کہ اس کی نظر ان تینوں پر پڑی ۔آہا، تین،موٹے تازے شکار ،انہیں کیسے شکار کیا جائے ․․․․؟شیر نے دل میں سوچا۔ شیر نے فوراً آگے بڑھ کر ان سے سلام دعا کی پھر عاجزی کے ساتھ ان سے بولا۔ اے خوبصورت گائیوں ،کیا تم اجازت دوگی کہ میں بھی اس جنگل میں کچھ دن تمہارا مہمان بن کر رہوں․․․؟ان تینوں نے کچھ دیر سوچا پھر ایک دوسرے سے کہنے لگیں ۔